ابنا: اطلاعات کے مطابق میلان کی عدالت نے برلسکونی کو 1 برس قید کی سزا سناتے ہوئے تین برس تک کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔عدالت نے برلسکونی سمیت اس مقدمے میں 10 دیگر افراد کو ایک کروڑ یورو اطالوی ٹیکس حکام کو بطور جرمانہ دینے کا حکم بھی دیا۔برلسکونی پر الزام تھا کہ انھوں نے غیر قانونی طورپر فلم ڈسٹری بیوشن کے حقوق مہنگی قیمت پر اپنے ٹی وی چینلز کے لیے خریدے اور بیرون ملک خفیہ اکاوٴنٹس بنائے۔ امکان ہے کہ برلسکونی اپنی سزا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔ .....
/169